تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے صوبائی اسمبلی کی امیدواروںکی فہرست جاری کردی

جمعہ 8 جون 2018 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے صوبائی اسمبلی کی امیدواروںکی فہرست جاری کردی۔پی کے ون چترال سے اسرارالدین تحریک انصاف کے امیدوارہونگے، پی کے 31مانسہرہ سے اعظم سواتی کے صاحبزادے بابرسواتی کوٹکٹ دیاگیا۔ پی کی34مانسہرہ سے زاہدہ سبیل ،،ایبٹ آباد سے مشتاق غنی،قلندرلودھی اوروقارنبی کوٹکٹ دیئے گئے، پی کے چالیس ہری پور سے اکبرایوب اورملک طاہر اقبال کوٹکٹ دیئے۔

پی کے 44صوابی سے سابق سپیکر اسدقیصرامیدوارہونگے۔

(جاری ہے)

پی کے 44اور45سے باالترتیب محمدعلی اورشہرام خان ترکئی کونامزد کردیاہے،، پی کی48 ،49سے ملک شوکت علی اورطفیل انجم امیدوارہونگے۔ پی کے پچاس مردان سے سابق صوبائی وزیرمحمدعاطف امیدوارہونگے۔ چارسدہ کے حلقہ پی کی58،59سے باالترتیب سلطان محمدخان اورفضل شکور امیدوار ہونگے۔ نوشہر ہ کے حلقہ پی کی64سے سابق وزیراعلی پرویزخٹک الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن سے تحریک میں شامل ہونیوالے ارباب وسیم پی کی67سے الیکشن سے لڑیںگے ۔پی کی71سے شاہ فرمان جبکہ72سے فضل الٰہی امیدوار ہونگے۔ مسلم لیگ ن سے تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے ناصر موسی زئی پی کی79کے امیدوار ہونگے ۔کرک کے حلقہ پی کی85سے فریدطوفان کوامیدوار نامزد کردیاگیا۔