بارود برآمدگی،ٹریفک چوکی حملہ، مذہبی منافرت سمیت دیگر مقدمات کی سماعت

انسداد دہشتگردی عدالت میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

جمعہ 8 جون 2018 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے بارود برآمدگی،ٹریفک چوکی حملہ، مذہبی منافرت سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی گزشتہ روزعدالت کے جج محمد اصغر خان نے ٹریفک چوکی حملہ کیس میں ملزمان حاجی شہزاد وغیرہ کیخلاف شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت نو جون ،بارود برآمدگی کیس میں ملزم شمس الحیات کیخلاف دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت گیارہ جون ،عدالت کے جج عبدالرحیم نے مذہبی منافرت کیس میں ملزم غلام مصطفی کیخلاف سماعت 23جون ،بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم سوار گل کیخلاف سماعت 26جون جبکہ ملزم افتخار کیخلاف سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی۔