ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا الیکشن کمیشن کے با اختیار کمیٹی کی حلقہ بندیوں پر عوام دوست فیصلے کا خیر مقدم

صوبے کے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کی فتح قرار دیا

جمعہ 8 جون 2018 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے با اختیار کمیٹی کی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں کوئٹہ شہر کے 8 صوبائی حلقوں کی بحالی اور بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے 1جون کے حکم کے خلاف صوبے کے مختلف سیاسی جماعتوں کے درخواست پر عوام دوست فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو صوبے کے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کی فتح قرار دیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ بعض عناصرنے منظم سازش کے تحت کوشش کی تھی کہ کوئٹہ کے شہریوں اور صوبے کے عوام کے درمیان تعصبات اور نفرتیں پیدا کرکے یہاں تقسیم کی سیاست کے زریعے اپنی ناکامیوں اور 5 سالہ دور اقدار کی لوٹ کھسوٹ پر پردہ ڈالا جائے اور نئے سرے سے نفرت اور جذبات کی سیاست کو فروغ دے کر عوام کے حقیقی مسائل کو جذباتی اور نفرت انگیز سیاست کے زریعے ابھارا جا ئیں،مگر صوبے کے عوام اور کوئٹہ کے شہری با شعور ہو چکے ہیں اس وقت صوبے کے عوام کو روا داری،بھا ئی چارے،امن ،روزگار، تعلیم،صحت، توانائی ،پینے کے صاف پانی،معیشت و کاروبار میں بہتری کی زیادہ ضرورت ہیں ،ناکہ تعصبات کے فروغ کے زریعے تمام اقوام کے وسائل پر قبضہ کے خواب دیکھنے،شہریوں کو حقوق کے نام پر ’’گرد ازما ٹول ازما‘‘ کے نعروں کے نام پر استعمال کرنے اور تمام اقوام کی حق نمائندگی پر قابص ہونے کے زریعے ایک دوسرے سے دور کرنے کی ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی کی لیگل ٹیم،قانونی ماہرین، اور تمام کارکن جنھوں نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر دن رات محنت کرکے کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا ہے ،صوبائی اسمبلیوں کی برابری کی بنیاد پر حق نمائندگی کو یقینی بنانے کے سلسلے میںپارٹی کے شعوری جد و جہد کو کامیابی سے ہم کنار کر دیا ،پارٹی انھیں ان کی شبانہ روز کوششوں پر مبارکباد دیتی ہیں،پارٹی حق و صداقت،قوموں کے حقوق اور نمائندگی کو یقینی بنانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اس کے بااختیار کمیٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین سے کہتی ہیں کہ اس فیصلے کی وجہ سے بلوچستان میں آباد تمام اقوام بالخصوص کوئٹہ کے شہریوں کے درمیان صدیوں سے قائم روائتی، سیاسی،قومی اور سماجی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا، اور روا داری، بھائی چارے کی فضا کے زریعے امن ،محبت میں اضافہ ہوگا۔