اوورچارجنگ پر 16گرانفروشوں کو 58 ہزار روپے کے جرمانے عائد

جمعہ 8 جون 2018 21:59

فیصل آباد۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے اوورچارجنگ پر 16گرانفروشوں کو 58 ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے طارق آباد‘چباں روڑ‘گلستان کالونی‘ملت روڑ‘سوساں روڑ اور دیگر علاقوںمیں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے کی پاداش میں پھل وسبزی‘چکن ومٹن شاپ‘سموسہ شاپ‘کریانہ فروشوں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :