عام انتخابات 2018 کی مخصوص نشستوں کے لیی79 کاغذات نامزدگی جمع

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 12 ،صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اب تک 21 فارمز جمع کرائے گئے ہیں

جمعہ 8 جون 2018 22:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) عام انتخابات 2018 کی مخصوص نشستوں کے لیی79 کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔ الیکشن کمشنرسندھ یوسف خٹک کے مطابق نامزدگی فارم 11 جون تک وصول کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق خواتین کی صوبائی مخصوص نشستوں کے لیے اب تک 46 نامزدگی فارمز جبکہ خواتین کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اب تک 12 نامزدگی فارمز اوراقلیتوں کے لیے مخصوص صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اب تک 21 فارمز جمع کرائے گئے ہیں۔