وفاقی دارالحکومت میں چوری کی دومختلف وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے

جمعہ 8 جون 2018 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی دومختلف وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

زنوبیہ خاتون نے ویمن پولیس کو بتایا کہ گھریلو نوکرانی جس کا نام نسرین ہے نے میرے گھر سے زیورات چوری کئے ہیں۔ اصغر محمود نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر واقع آئی ٹین ون سے نقدی ، زیورات، گھڑی، موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔