ْ علی محمد خان اور شہر یار آفریدی پانچ سالہ کار کر دگی سے پارٹی قیادت کو مطمئن نہ کر سکی

دونوں رہنماؤں کو کارکنوں اور حلقے کے عوام کی آراء سامنے آنے پر ٹکٹ دینے یا نہ دینا کا فیصلہ کیا جائے گا ،ْذرائع

ہفتہ 9 جون 2018 13:53

ْ علی محمد خان اور شہر یار آفریدی پانچ سالہ کار کر دگی سے پارٹی قیادت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان اور شہر یار آفریدی پانچ سالہ کار کر دگی سے پارٹی قیادت کو مطمئن نہ کر سکی ۔ذرائع کے مطابق مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان اور کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی 5 سالہ کارکردگی سے پارٹی قیادت مطمئن نہ ہوسکی۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کو ٹکٹوں کا فیصلہ کارکنوں کی رائے سے مشروط کر دیا گیا ہے اور دونوں رہنماؤں کو کارکنوں اور حلقے کے عوام کی آراء سامنے آنے پر ٹکٹ دینے یا نہ دینا کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پارٹی قیادت سروے رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب سیالکوٹ سے امیدوار فردوس عاشق اعوان کے حلقے میں ان کے ساتھ ایم پی اے کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق جسے ایم پی اے لانا چاہتی ہیں پارٹی قیادت اٴْن سے مطمئن نہیں اس لیے ایم پی اے کا فیصلہ ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر لیاقت حسین کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، جنہیں ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق فیصلہ 13 جون کو پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوگا۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسفزئی بھی صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ سے محروم رہے ،ْ کراچی سے فیصل واؤڈا کا نام بھی سامنے نہ آ سکا۔پشاور سے تحریک انصاف کے رہنما ارباب نجیب اللہ نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ،ْ ان کے حامیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔