سعودی عرب ، حرم پاک میں مبینہ خودکشی کرنے والے پاکستانی تارک کی تصاویر اور وڈیو جاری

پاکستانی تارک نے پہلے مطاف کی دوسری منزل سے کس طرح چھلانگ لگاکر خود کشی کی

ہفتہ 9 جون 2018 16:46

سعودی عرب ، حرم پاک میں مبینہ خودکشی کرنے والے پاکستانی تارک کی تصاویر ..
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) سعودی عرب نے حرم پاک میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے پاکستانی تارک کی تصاویر اور وڈیو جاری کر دیں، پاکستانی تارک نے پہلے مطاف کی دوسری منزل سے کس طرح چھلانگ لگاکر خود کشی کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حرم شریف میں خود کشی کرنے والے پاکستانی تارک کی ویڈیو اور اور تصاویرجاری کی گئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز عشاکے بعد اور تراویح سے پہلے مطاف کی دوسری منزل سے کس طرح چھلانگ لگاکر خود کشی کی ہے۔