Live Updates

شوکت یوسفزئی کی الیکشن 2018ء کیلئے پارٹی ٹکٹ کی امیدیں دم توڑ گئیں

کپتان کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں ،ٹکٹ نہ ملنے کا کسی گلہ نہیں،پارٹی نے جو فیصلہ کیا تسلیم ہے ،سابق صوبائی وزیر

ہفتہ 9 جون 2018 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی الیکشن 2018ء کیلئے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے امیدیں دم توڑ گئیں ، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے کاغذات جمع کر وانے کا کہا ہے لیکن ٹکٹ ملنے کی امید نہیں ،اپنے کپتان کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں ٹکٹ نہ ملنے کا کسی گلہ نہیں، قیادت جسے بہتر سمجھے ٹکٹ دے دیں،پارٹی کے چیئر مین عمران خان کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

کاغذات جمع کر وانے کا کہا ہے لیکن ٹکٹ کی کوئی امید نہیں ،پرویز خٹک میرا فون نہیں اٹھا رہے ہیں میں نے مذاق میں کہا تھا جس میں کوئی سنجیدگی نہیں تھی،میری پارٹی کیلئے بہت سی قربانیاں ہیں اور عمران خان کیساتھ مجھ پر مقدمے بنے ہیںتاہم پارٹی نے جو فیصلہ کیا ان کو تسلیم کرتا ہوں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات