پشا ور میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری

شاہ فرمان، شوکت علی ، عامر ایوب ، ضیاء اللہ آفریدی ، ظاہر علی شاہ ، غلام بلور ، سمیت دیگر امیدوار میدان میں آگئے

ہفتہ 9 جون 2018 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پشا ور میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا ، تحریک انصاف کے شاہ فرمان، شوکت علی ، عامر ایوب ، پیپلز پارٹی ضیاء اللہ آفریدی ، ظاہر علی شاہ ،اے این پی کے غلام بلور ، قومی وطن پارٹی کے ہاشم بابر اور دیگر امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔کاغذات جمع کرانے کے چھٹے روز عوامی نیشل پارٹی کے غلام بلور،پی ٹی آئی کے شوکت علی نے این اے 31، پیپلز پارٹی کے ضیاء اللہ آفریدی اور جے یو آئی کے غلام علی نے این اے 27کیلئے کاغذ ات جمع کردیئے ،پشاور کی 5قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ابھی تک 22امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرادی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 14نشستوں کیلئے 110امیدوار میدان میںچکے ہیں ،الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا عمل 11جون تک جاری ر ہے گا ۔