میئر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی کھوکھے تعمیر کرکے نیلام کرنے سے روکنے کی استدعا

ہفتہ 9 جون 2018 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) میئر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ملک اسلم نوید نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کو ٹاہلی چوک پارک نیو سیٹلائٹ ٹائون کے سامنے کھوکھے تعمیر کرکے نیلام کرنے سے روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے علاقہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحریری مراسلہ میں فوری طور پر اس اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پی ایچ اے سرگودھا نے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کے لئے کھوکھے تعمیر کر کے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :