سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فنڈز جاری نہ ہونے سے چیئر مین ایس ڈی اے محمد الیاس مرزا نے ملنے والی سرکاری گاڑی کھڑی کر دی

ہفتہ 9 جون 2018 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) حکومت کی جانب سے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے چیئر مین ایس ڈی اے محمد الیاس مرزا نے ملنے والی سرکاری گاڑی کھڑی کر دی۔ چیئر مین کا کہنا ہے کہ جب سے چیئر مین بنا ہوں۔ اس گاڑی میں اپنی جیب سے پٹرول ڈلوا رہا ہوں چار ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ادارہ فعال نہ ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی اے میں ضم ہونے والا محکمہ امپروومنٹ ٹرسٹ کے اکائونٹ بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے اکائونٹ میں ساڑھے تین کروڑ ہونے کے باوجود محکمہ کے ملازمین کو تنخواہیں اور دیگر ادائیگیاں نہیں کی جا رہی ہیں، نئے مالی سال کے لئے اتھارٹی کیلئے حکومت سے سات کروڑ روپے رکھنے کی استدعا کی ہوئی ہے۔ اتھارٹی کا عارضی طور پر دفتر صوبائی محتسب کی عمارت میں بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :