پاک پتن، رمضان بازاروں کو موسمی شدت سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد

ہفتہ 9 جون 2018 20:37

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کو موسمی شدت سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ، رمضان بازاروں اور پارکنگ اسٹینڈز سے نکاسی آب کیلئے ثمر آور کاو شیں کی جائیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے افسران اپنے اپنے دائرہ کار کے مطابق کام کریں ،فروٹ اور سبزیوں کو نمی سے بچائو کیلئے خصوصی طرز پر اقدامات کیے جائیں تاکہ سبزیوں اور پھلوں کی تازگی برقرار رہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ رمضان بازروں میں اشیائے ضروریہ کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ، بہترین کو الٹی کی اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں ، رمضان بازاروں اور پارکنگ اسٹینڈزکی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نہ صرف محفوظ رہا جا سکے بلکہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے بہتری کے اقدامات بر وقت کیے جا سکیں ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے میں حالیہ بارش کے سلسلہ میں رمضان بازاروں کی چیکنگ کی اور رمضان بازاروں میں عوامی ریلیف کی فراہمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی نے سبزی و فروٹ منڈی کا علی الصبح دور کیا اور سبزیوں ، پھلوں کے بولی کے عمل کے زریعے فروخت کا جائزہ لیا ، ایڈشیل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں تازہ سبزیاں اور فریش فروٹ فراہم کیے جائیں ، انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ فروش گلی سڑی سبزیاں اور فروٹ کے فروخت کرنے سے پرہیز کریں ، گلی سڑی سبزیاں اور فروٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :