عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا (آج) آخری دن

اتوار 10 جون 2018 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں (آج) پیر تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی بھی (آج) پیر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن، ضلعی ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے ر ہے جس کا مقصد امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔