بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی صدر NA272 لسبیلہ،گوادر کی قومی اسمبلی کی نشست پر میدان میں اتریں گے

اتوار 10 جون 2018 17:20

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی صدر NA272 لسبیلہ،گوادر کی قومی اسمبلی کی نشست پر میدان میں اتریں گے کاغذات نامزدگی جمع، تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی صدر نواب آف لسبیلہ جام کمال خان NA272 لسبیلہ،گوادر کی قومی اسمبلی کی نشست کیلے الیکشن میں حصہ لیں گے اس سلسلے میں باپ کے مرکزی صدر و سابق وفاقی وزیر جام کمال خان کے کاغذات نامزدگی انکی ہدایت پر انکے ترجمان وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب لالا محمد یوسف بلوچ نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کردیئی. اس موقع پر پارٹی رہنماؤں وڈیرہ عطاء اللہ بلوچ، میر شاہجان جاموٹ،محمد اسلم سوری، رئیس عالم سور سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی�

(جاری ہے)