Live Updates

ریحام خان کے بعد سا بق چیف جسٹس افتخار چو ہدری بھی عمران خان کے خلاف میدان میں آ گئے

سابق چیف جسٹس کا عمران خان کیخلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان

اتوار 10 جون 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی،افتخار چوہدری نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی سیتا وائٹ سے غیر قانونی شادی اور بچے کامعاملہ عدالت لے جائیں گے۔افتخار چودری کامزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا لیڈر جو بھی ہو اس پر اس قسم کے الزامات نہ ہو۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی نا اہل کیا گیا ہے لیکن عمران خان کے اوپر کوئی بات نہیں کی جاتی،عمران خان پر سنگین نوعیت کا الزام ہے اس لیے میں اس کیس کو ضرور کھلواوں گا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018کی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی امیدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات