پنجاب کے نگراں وزیر اعلی کاپیر صاحب پگارا سے ٹیلی فون پر رابطہ

شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے سمیت دیگرباہمی دلچسپی کے امورپربات چیت

اتوار 10 جون 2018 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پنجاب کے نگراں وزیر اعلی حسن عسکری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اورشفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے سمیت دیگرباہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی نگراں وزیر اعلی نے پیر پگارا کو یقین دہانی کرائی کہ صوبہ پنجاب میں شفاف انتخابات نگراں حکومت کی اولین ترجیح ہیں حسن عسکری کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی جائز شکایت کے ازالہ کے لئے مجھ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے میرے دروازے تمام پارٹیوں کے کھلے ہیں پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گا اورپوری کوشش ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے اپنی ذمہ داریوں پرپورا اتروں۔