الیکشن کمیشن13جون کو عام انتخابات با رے سیکیورٹی انتظامات کا جا ئزہ لے گا

اتوار 10 جون 2018 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس 13 جون کوہو گا ،اجلاس میں عام انتخابات کے لئے مکمل سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے 13 جون کو اہم اجلاس ہو گا ،چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں عام انتخابات کے لئے مکمل سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا ،جبکہ پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے امور طے کیے جائیں گے۔