امر یکی صدر اور شما لی کو ر یا ئی رہ نما تا ریخی ملا قات کیلئے سنگا پو ر پہنچ گئے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے پراعتمادہیں، امر یکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ

اتوار 10 جون 2018 19:00

سنگا پو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے پراعتمادہیں۔ اتوار کے روز امر یکی صدر نے سنگا پو ر پہنچنے کے بعد غیر ملکی میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے امر یکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیرمعمولی رابطہ ہے جو کہ ایک برسراقتدار امریکی صدر اور ایسے خاندان کے رکن کے درمیان ہو رہا ہے جو تین نسلوں سے دنیا کے تنہا ترین ملکوں میں سے ایک پر آہنی گرفت رکھے ہوئے ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں کم پر یقین ہے کہ وہ اپنے عوام کے لیے کچھ اہم کرنا چاہتے ہیں، لیکن صدر نے اس ملاقات کو اکلوتا موقع قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر مذاکرات درست سمت میں نہیں جاتے تو کم کو یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ میں شامل دیگر عہدیداران یہ کہہ چکے ہیں کہ کم سے جوہری ہتھیار اور دور مار بیلسٹک میزائل ترک کر نے کے لیے خاصی پیش رفت ہوچکی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے حتمی طور پر کم سے ملاقات کر کے ہی کچھ بتا سکیں گے۔ ان کے بقول کم سے ملتے ہی انھیں اندازہ ہو جائے گا کہ اگر مثبت رویہ ہوا تو وہ آگے بڑھیں گے بصورت دیگر وہ اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے۔صدر نے مزید کہا کہ کم ایک ایسی شخصیت ہیں جن کے بارے میں بہت ہی کم معلومات میسر ہیں لیکن اس کے باوجود ہم بہت مثبت جذبے کے ساتھ جا رہے ہیں اور بہت تیاری کے ساتھ بھی۔صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہونے جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :