الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 80سے زائد مستحقین میں راشن اورعید کے تحائف تقسیم

اتوار 10 جون 2018 21:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 80سے زائد مستحقین میں راشن اورعید کے تحائف تقسیم تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کی جانب سے غریب اور نادار افراد میں رمضان کے بابرکت مہینے کی حوالے سے راشن اور عید کے تحائف تقسیم کیے گئے اس موقع پر دفتر جماعت اسلامی میں منعقدہ تقریب میں متحدہ مجلس عمل کے پی ایس ون پر نامزد امیدوار حاجی دیدارعلی لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی خدمت کے جذبے سے میدان عمل میں موجود ہے ہم ہر سطح پر عوام کی خدمت کررہے ہیں اوراس خدمت کے کام کو ایوان بالا تک پہنچانے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ غریبوں کی آوازبن کر ان کے حقوق کے لیے ایوان میں جدوجہد کی جائے تقریب سے الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر غلام حیدرپیرزادہ ،جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر محمد حنیف کھوسہ ،ہدایت اللہ رند ،عبدالحفیظ پیرزادہ ودیگر نے تقریب میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔