دوسری جمہوری حکومت کی مدت پوری کرنے پر پاکستان کو دنیا کے مہذب ممالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے،محمد اشرف بھٹی

سیاسی جماعتیں آپس کے اختلافات کو اس نہج پر نہ لے کر جائیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ،پی پی پی رہنماء

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) آل پاکستان انجمن تاجرا ن کے صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ دوسری جمہوری حکومت کی مدت پوری کرنے پر پاکستان کو دنیا کے مہذب ممالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے جو بحیثیت قوم ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس کے اختلافات کو اس نہج پر نہ لے کر جائیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ۔

نئی آنے والی حکومت کو مضبوط معیشت کیلئے ایسی قومی پالیسی تشکیل دینی چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور معیشت کی ترقی کیلئے پر امن اور بروقت انتخابات کا انعقاد نا گزیر ہے ،نئی آنے والی حکومت کومضبوط معیشت کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر قومی پالیسی تشکیل دینا ہو گی، ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے تاجر طبقے کو نظر انداز کرنے کی روش کو تبدیل کیا جائے انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن انہیں نظر انداز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں تاجروں کے مسائل کا ادراک اور ان کا حل بھی پیش کریں انہوںنے کہا کہ ہمیں دنیا سے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ،پاکستان اور اس کی معیشت کی ترقی کیلئے پر امن انتخابات کا انعقاد نا گزیر ہے اور اس سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

متعلقہ عنوان :