ْفرحان ظفرجھگڑا نے پشاورسے حلقہ NA-28 اورصوبائی اسمبلی حلقہPK-69سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اتوار 10 جون 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کے فرزند اورپاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر فرحان ظفرجھگڑا نے پشاورسے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-28 اورصوبائی اسمبلی حلقہPK-69سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات خادم علی خان یوسفزئی نے بھی صوبائی اسمبلی حلقہPK-78سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔