25جولائی کا سورج اے این پی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا، رابعہ ستار

اتوار 10 جون 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما رابعہ ستار نے کہا ہے کہ25جولائی کا سورج اے این پی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ،اور اے این پی اقتدار میں آ کر محرومیوں کا شکار عوام کی مشکلات کا ازالہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد عوام اس کی حقیقی تبدیلی سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں ، نظریاتی ورکرز کو دیوار سے لگانے والے ملک میں تبدیلی کیسے لا سکتے ہیں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پی ٹی آئی نے چمک کو ترجیح دی ، پانچ سال تک صوبے میں کرپشن اور جھوٹ کی سیاست کرنے والے ایک بار پھر میدان میں ہیں تاہم عوام اب با شعور ہیں اور وہ اے این پی کے علاوہ کسی دوسری جماعت پر بھروسہ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبون میں انقلابی اصلاحات کی ہیں اور صوباے کی 70سالہ تاریخ میں اتنے کارنامے کسی دوسری جماعت نے انجام نہیں دیئے ، انہوں نے کہا کہ صوبے کی شناخت ، اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کا سہرا اے این پی کے سر ہے ، رابعہ ستار نے کہا کہعوام کی خدمت اے این پی کا وطیرہ ہے اور آنے والے الیکشن میں کامیابی کے بعد صوبے میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔