اٹک ، پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے ملزم نے بعد زا گرفتار کلاشنکوف برآمد کرا دی

اتوار 10 جون 2018 21:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے ملزم نے گرفتاری کے بعد کلاشنکوف برآمد کرا دی ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حسن ابدال انسپکٹر ذوالفقار محمد بازید نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ انہوں نے ملزم نوریزدان ولد عبدالیزیدان ساکن پلونوسر پیروشاہ تحصیل درگئی ضلع مالاکنڈ ایجنسی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 27 جنوری کو جس کلاشنکوف سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی اور اس کی فائرنگ سے اس کا ہمراہی ساتھی شمشاد عرف شمشادہ جاں بحق ہو گیا تھا اور دیگر ملزمان علی تاج اور مقدر شاہ جو کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اسیر ہیں نے اپنے اپنے زیر استعمال اسلحہ جات بھاگنے کے بعد جراب شاہ مقدر ڈالنے اور اس نے اسی کلاشنکوف کو نشیبی جگہ پر پڑے پتھروں کے نیچے اس نیت سے چھپا دی تھی کہ کو چرواہا انہیں فائرنگ کے بعد بھاگتے ہوئے اندازہ نہ لگا سکے اور وہ جگہ کی نشاندہی کر سکتا ہے بعدازاں پولیس کی موجودگی میں اس نے کلاشنکوف پتھروں کے نیچے سے برآمد کرا کے پولیس کے حوالے کی اس میں سے 13 گولیاں مزید برآمد ہوئیں پولیس نے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مزید مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔