جمعیت علماء اسلام تمام اقوام کاایک خوبصورت گلدستہ ہے‘مولانا شاہ عبدالعزیز

پیر 11 جون 2018 12:28

ّمانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) حلقہ پی کے 34سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا شاہ عبدالعزیز نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تمام اقوام کاایک خوبصورت گلدستہ ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے جمعیت علماء اسلام کی خدمت کرنا احسن طریقے سے جانتی ہے عوامی مسائل کو حل کرنے کی جمعیت علماء اسلام بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ پی کے 34پر جمعیت علماء اسلام نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیئے ہیں اور جس کی مثال پیش نہیں کی جا سکتی انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ جمعیت علماء اسلام کا منشور اللہ کو راضی کرو عبادت کے ساتھ اور محمد ﷺ کو راضی کرو اطاعت کے ساتھ اورمخلوق خدا کو راضی کروخدمت کے ساتھ اور ہم اسی مشن کو لے کر آگے چل رہے ہیں اور اسی منشور کو لے کر میدان عمل میں اترے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :