Live Updates

تحریک انصاف بجلی کی طویل بندش کے خلاف ملک بھر میں کل احتجاج کریگی

پیر 11 جون 2018 12:39

تحریک انصاف بجلی کی طویل بندش کے خلاف ملک بھر میں کل احتجاج کریگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بجلی کی طویل بندش کے خلاف ملک بھر میں کلک منگل کو احتجاج کریگی اس سلسلے میں پارٹی کے چیئر مین عمران خان نے کارکنوں کو یونین کونسل کی سطح پر مظاہرے کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ،ْ عمران خان نے مرکزی قائدین، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور مقامی عہدے داروں کو نچلی سطح تک بجلی کی عدم دستیابی پر بھرپور احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایک روز قبل جاری بیان میں عمران خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا، وزیر اعظم بلا تاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کے لیے تدبیر اختیار کریں ،ْ نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں تاکہ قوم کو علم ہونا چاہیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعووں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات