پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے‘اداکارہ صائمہ خان

پیر جون 14:02

پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے‘اداکارہ صائمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میںصائمہ خان نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا۔

میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی۔

متعلقہ عنوان :