ووٹوں کے ذخیرے میں آتشزدگی،

ملکی جمہوریت کے خلاف سازش قرار،وزیر اعظم عراق

پیر 11 جون 2018 16:15

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ووٹوں کے ذخیرے میں لگنے والی آگ کو ملکی جمہوریت کے خلاف ایک سازش قرار دے دیا ، ماہرین اس آتشزدگی کی وجوہات جاننے کی خاطر جامع چھان بین کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ووٹوں کے ذخیرے میں لگنے والی آگ کو ملکی جمہوریت کے خلاف ایک سازش قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہ آتشزدگی ایک ایسے مقام پر ہوئی، جہاں مئی میں ہوئے الیکشن کے دوران ڈالے جانے والے نصف بیلٹ پیپرز کو اسٹور کیا گیا تھا۔ یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں ہوا، جب ملکی پارلیمان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔ العبادی نے کہا ہے کہ ماہرین اس آتشزدگی کی وجوہات جاننے کی خاطر جامع چھان بین کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بیلٹ باکسز کو سخت سکیورٹی میں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔