اب کسی کو بھی امریکہ سے تجارتی فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی اتحادیوں کو پیغام
دو طرفہ تجارت شفاف اور برابری کی بنیاد پر نہ ہو تو اسے بے وقوفانہ تجارت کہا جائیگا، امریکہ نیٹو کے بجٹ کا بڑا حصہ ادا کرتا اور تجارت میں نقصان پہنچانے والے ممالک کی حفاظت کرتا ہے ،اب دوستوں ، دشمنوںکو مزید تجارتی فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے، اولین ترجیح امریکی ملازمین ہونگے، ٹوئٹ
پیر 11 جون 2018 18:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 800 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ امریکی عوام کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔
امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں یاد دہائی کرائی کہ امریکا نیٹو کے بجٹ کا بڑا حصہ ادا کرتا ہے اور ان ممالک کی حفاظت کرتا ہے جو ہمیں تجارت میں نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ممالک نیٹو کے بجٹ کا چھوٹا سا حصہ دے کر ہنستے ہیں، یورپی یونین کا تجارتی منافع 151 ارب ڈالر ہے تو انہیں نیٹو کے فوجی اخراجات بھی زیادہ ادا کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جرمنی جیسا چھوٹا سا ملک اپنی جی ڈی پی کا ایک فیصد نیٹو کو دیتا ہے جبکہ امریکہ ایک بہت بڑی جی ڈی پی کیساتھ 4 فیصد دیتا ہے، کیا اس چیز کو ذہن قبول کرتا ہے، ہم بڑے معاشی نقصان کے ساتھ یورپ کی حفاظت کرتے ہیں اور بدلے میں ہمیں غیر شفاف تجارتی خسارہ ملتا ہے، تبدیلی آ رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نے اپنے پیغام میں معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے دوستوں اور دشمنوں کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ امریکہ سے مزید تجارتی فائدہ اٹھائیں، ہماری اولین ترجیح امریکی ملازمین ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.