پی ٹی آئی نظریاتی اور جمعیت علمائ اسلام نظریاتی نے آئندہ انتخابات کیلئے اتحاد کرلیا، تمام حلقوں پر اپنے اٴْمیدوار کھڑا کرنیکا اعلان

پیر 11 جون 2018 18:38

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور جمعیت علمائ اسلام نظریاتی نے آئندہ انتخابات کیلئے اتحاد کرلیا، اور تمام حلقوں پر اپنے اٴْمیدواروں کو کھڑا کرنے کا اعلان کردیا ،اس سلسلے میںجے یو آئی نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص اور پی ٹی آئی نظریاتی کے یوسف علی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اللہ اور اللہ کے قانون کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،ختم نبوت کے قوانین میں ترمیم جہاں تک سیکولر سیاسی جماعتیں مجرم ہیں تو ان کے ساتھ مذہبی جماعتیں برابر کی شریک ہیں، صوبہ بھر میں نظریاتی لوگوں کو سامنے لارہے ہیں ، اس موقع پر جے یو آئی نظریاتی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ ،پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے رہنمائ آصف کریم خان ، اور طاہر تسلیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوابی میں دو خاندانوں کے درمیان ٹکٹوں کو تقسیم موروثی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کے خلاف ہم میدان میں اٴْتر کر اٴْن کا راستہ روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر نے کرپشن کی نئی مثالیں قائم کئے ہیں،بہت جلد وائٹ پیپر شائع کرکے عوام کو ان کی کرتوتوں سے آگاہ کرونگاکہ کس طرح پاکستان تحریک انصاف کے نظرئیے کے ساتھ کھیل کر بانی ورکروں کو سائیڈ لائن کیا اور خود کرپشن کرکے نظرئیے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اس موقع پر صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے مشترکہ اٴْمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ،جس کے مطابق مولانا خلیل احمد مخلص کو این ای18،اسد قیصر کے قریبی رشتہ دار آصف کریم خان کو پی کے 43 ،طاہر تسلیم اور یوسف علی خان میں سے کسی ایک کو پی کی44،مولانا مسرور احمد پی کے 45، لطیف شاکر پی کی46اور نثار علی خان کو پی کے 47 کیلئے نامزد کردیاگیا۔