سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی

پیر 11 جون 2018 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی کی ہدایت پر تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کردی گئیں ہیں جبکہ 25 فیصد اضافی الاؤنس بھی عید سے قبل ادا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تمام ملازمین کی بائیو میٹرک مکمل ہونے کے بعد وہ ملازمین جو ڈیوٹی پر حاضر رہے انکی تنخواہوں کا چیک بینک میں جمع کرادیا گیا ہے جبکہ 4 ماہ کا 25 فیصداضافی الاؤنس بھی عید سے قبل ادا کر دیا جائے گا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نادر خان نے کہا ہے کہ تمام ملازمین عید کی خوشیاں بھرپورطریقے سے منائیں گے۔کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جا رہی۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ملازمین کی فلاح و بہبود اور انکا حق دلانے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور بائیومیٹرک شناختی پریڈ بھی اسی تسلسل کی کڑی ہے تاکہ محنت کرنے والے ملازمین کی حق تلفی نہ ہو اور انہیں وہ تمام سہولیات میسر ہو جو انکا حق ہیں۔

متعلقہ عنوان :