پشاور، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی کارروائی ،گرانفروشی پر قصاب کی دکان سیل ،3افراد گرفتار

پیر 11 جون 2018 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی پر قصاب کے دکان کو سیل کردیا جبکہ 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور افتخار کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے آر اے بازار میں پھل ‘ سبزی اور دودھ فروشوں کے دکانوں کی چیکنگ کی ۔ سرکاری نرخنامے پر مد نہ کرعملدرآمد نہ کرنے پر ایک قصاب کے دکان کو سیل کردیا جبکہ تین گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ قبل ازیں کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے صدر بلور پلازے میں دکانداروں کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے پر 20 دکانیں سیل کردیں ۔

متعلقہ عنوان :