Live Updates

بنوں کاغذات نامزدگی کے آخری روز ،عمران خان اور ملک شاہ محمد خان سمیت آزاد امیدواروںنے کاغذات جمع کرادیے

پیر 11 جون 2018 19:06

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ،عمران خان اور سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے مدیے ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی برائے این ای35پی ٹی آئی کارکنوں ضلعی صدر مطیع اللہ خان،آصف الرحمن،اسفندیار ودیگر کارکنوں نے جمع کرائے سابق ایم پی اے سید حامد شاہ نے این ای35اور پی کی89کیلئے کاغات نامزدگی جمع کرائے ،قومی وطن پارٹی کے فرمان اللہ میرا خیل ن پی کی88،ڈاکٹر صاحب زمان پی کی89،پیپلز ارٹی کے ادریس خان پی کی89 , ،معمر خاتون حسرت بی بی نے پی کی89،سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے پی کی89،پی ٹی آئی کے پختون یار خان،آزاد امیدواروں جنید الرشید،آصف الرحمن،وقار خان،ملک دلنواز خان،عبدالرئوف قریشی،جماعت اسلامی کے جہانگیر خان پی کی90،پیپلز پارٹی کی مہر سلطانہ پی کی89،اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے شوکت اللہ ایڈوکیٹ نے این ای35اور پی کی89ودیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات