اپرچھترنالہ میں طغیانی اور سیوریج لائن بندہونے سے گندہ پانی مولانا الطاف بٹ کے مکان میں داخل

لاکھوں روپے مالیتی گھریلوسامان، دستاویزات مکمل ناکارہ،اہل خانہ نے رات کھلے آسمان تلے جاگ کر گزاری

پیر 11 جون 2018 19:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) اپرچھترنالہ میں طغیانی اور سیوریج لائن بندہونے سے گندہ پانی مولانا الطاف بٹ کے مکان میں داخل،لاکھوں روپے مالیتی گھریلوسامان، دستاویزات مکمل ناکارہ،اہل خانہ نے رات کھلے آسمان تلے جاگ کر گزاری،لیگی رہنماو سابق امیدواراسمبلی مولانا الطاف بٹ کوذاتی مکان کو ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمان کی سرکردگی میں ضلعی انتظامیہ نے انتہائی عجلت میں29نومبر201711ربیع لاول کی شب مسمار کردیا تھااور ہنگامی بنیادوں پر متبادل پلاٹ اور معاوضہ اداکرنے کا وعدہ کروایا تھا، لیکن 7ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں معاوضہ اداکیا یا ہے نہ ہی انہیں متبادل جگہ فراہم کی جاسکی ہے بلکہ ان کی فائل ڈپٹی کمشنر آفس میں ہی دبا لی گئی ہے، مولانا الطاف بٹ کاکہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمان نے وزیراعظم فاروق حیدرخان کی گڈبک میں آنے کیلئے ان کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے اور رات کی تاریکی میں ان کا رہائشی مکان مسمار کرکے اب ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ وہ ان سات ماہ کے دوران متعددبار ڈی سی آفس جاکر ڈپٹی کمشنر سے بالمشافہ مل چکے ہیں اور ہر بار وہ صرف ایک ہی جملہ کہہ کر انہیں دفتر سے نکال باہر کردیتے ہیں’’بٹ صاحب آپ کا کام ہو جائے گا‘فکر نہ کریں‘‘لیکن عملاً صورتحال یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنرنہ جانے کس جرم کی سزا دے رہے ہیں اور ہماری خوداری کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بناکربیٹھے ہوئے ہمیں خواہ مخواہ رسوا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا الطاف بٹ نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان سے کہاکہ ان کا اقتدار فانی ہے اور کل انہوں نے پھر عوام کی عدالت میںآنا ہے اور پھر بروزحشر جب محمودو ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہونگے تب کیا جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کرتے مگر جو ان کا حق ہے اس کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے اور اپنے حق کے حصول کیلئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :