200 روپے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی عید الفطر کے باعث 15 جون کی بجائے 19 جون بروز منگل مظفر آباد آزاد کشمیر میں منعقد ہوگی

پیر جون 20:17

200 روپے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی عید الفطر کے باعث 15 جون کی بجائے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) 200 روپے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی عید الفطر کے باعث 15 جون کی بجائے 19 جون بروز منگل مظفر آباد آزاد کشمیر میں منعقد ہوگی یہ مجموعی طور پر 74 ویں قرعہ اندازی جس کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے‘ دوسرا انعام اڑھائی لاکھ روپے کے پانچ انعامات جبکہ 1250 روپے کے 2394 انعامات رکھے گئے ہیں 200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کے کل انعامات کی تعداد 2400 ہے جو خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگی