مہر گل مری کو رہا نہ کیا گیا عید کے دن سریاب سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر گل مری کے اہل خانہ

پھر بھی رہا نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے، انتباہ

پیر 11 جون 2018 20:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر گل مری کے اہل خانہ نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر مہر گل مری کو رہا نہ کیا گیا عید کے دن سریاب سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے اگر پھر بھی رہا نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ مہر گل مری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہے 2015 کے درمیانی شب اٹھایا گیا ہے اور اب تک لا پتہ ہے ہم ان کی بازیابی کے لئے اعلیٰ حکام کے پاس گئے اور ملک کے اعلیٰ ادارے کے سربراہ کو خط بھی لکھا تا ہم اس کے باوجود ہمیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی تمام تر ھالات کے بعد ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کر تے ہیں کہ مہر گل مری کو جلد ازجلد بازیاب کرائے اگر نہ کیا گیا عید کے دن سریاب سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے اگر پھر بھی رہا نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :