سرگودھا،ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے واحد مال خانے جس میں آگ لگنے سے کئی سو سالوں کا اہم ترین ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا

پیر 11 جون 2018 20:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے واحد مال خانے جس میں آگ لگنے سے کئی سو سالوں کا اہم ترین ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا تھا کی جگہ نئی عمارت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیزبیلٹی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی، ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی اس کے ہمراہ بھجوائی گئی ہے ، اوراسکے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مال خانہ نہ ہونے کے باعث اہم سرکاری ریکارڈ رکھنے میں شدید مشکلات در پیش ہیں اور ان کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ایکسئین بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ جس میں نئے مال خانے کی عمارت کیلئے ابتدائی طور پر 1کروڑ99لاکھ 68ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے پر جلد ا ز جلد عملدرآمد یقینی بنانے اور اس منصوبہ کو مالی سال 2018-19میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :