دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے وارڈن افسران اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

پیر 11 جون 2018 20:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے وارڈن افسران اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں دورانِ ڈیوٹی فوت ہونے والے ٹریفک وارڈنز اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کے خاندان میں گفٹ اور عیدی تقسیم کرتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹریفک پولیس کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا ۔

متعلقہ عنوان :