کوئٹہ ،ماہ رمضان میں منافع خوروں کیخلاف آپریشن، 23دکاندار گرفتار، 28دکانیں سیل ،لاکھوں روپے کے جرمانے

پیر 11 جون 2018 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر ماہ رمضان میں منافع خوروں ،گراں فروشوں ،زائدالمعیاد اور ملاوٹ شہدہ اشیاء خوردونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف مہم جاری ہے،اس سلسلے میں پانچ روز کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان ،اسپیشل مجسٹریٹ طارق حسین ،سیف اللہ اور عبدالمجیدپر مشتمل پرائس کنٹرول ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں کاسی روڈ ،قمبرانی روڈ،جوائنٹ روڈ،عبدالستار روڈ ،میکانگی روڈ،کرانی روڈ ،اسمنگلی روڈ ،جان محمد روڈ ،مشرقی بائی پاس اور جناح ٹائون میں کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر (دو لاکھ پانچ ہزار روپی)جرمانے کی مد میں وصول کیئے اس کے علاوہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 23دکانداروں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا جبکہ 28دکانوں کو بھی سیل بھی کر دیا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شہر میں ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف خوردنی اشیاء ،مٹھایاں ،بسکٹس آئسکریم بنانے پر 3بیکریوں اور ایک آئسکریم فیکٹری کو بھی سیل کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ تمام کاروائیاں عوام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے شکایت سیل پر اطلاع دینے پر عمل میں لائی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :