بلوچستان کی عوام کو عام انتخابات میں سوچ سمجھ کرووٹ کا فیصلہ کرنا ہو گا،سحرگل خان خلجی

پیر 11 جون 2018 20:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و رکن صوبائی کونسل سحرگل خان خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو عام انتخابات میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا، ان قو توں کو شکست دینا ہو گا جنہوں نے یہاں کے عوام کی حقوق کی حکمرانی کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی صورت بلوچستان کے عوام کے حقوق پر سودا بازی نہیں کرے گی عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کس کو ووٹ دینا ہے ۔

انہوںنے کہا ہے کہ پرامن اور پروقار قوم کی حیثیت سے زندگی گزارنی ہے تو پھر ان لو گوں کا انتخاب کرے جنہوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام میں رہ کر عوام کی حقوق کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے اور 25 جولائی کوپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانا ہو گا اور بلوچستان کے وارث ابھی تک زندہ ہے چا ہئے وہ پشتون ہو، بلوچ ہو،پنجابی ہو، ہزارہ ہو یا سرائیکی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے لیکن آج بھی ہم وہ زندگی گزار رہے ہیں جو شاہد 17 ویں صدی میں کوئی نہیں گزار سکے انتخابات میں کوئی بھی گڑھ بڑھ یا دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہونگے جنہوں نے یہاں کے عوام کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالا ہو گاانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبے بھر سے انتہائی محنتی اور ورکرز کو ٹکٹ دے کر یہ ثابت کرد یا کہ واقعی پاکستان پیپلز پارٹی ہی غریبوں کی جماعت ہے جبکہ دیگر پارٹیوں میں پیسے معاملہ اس کے براعکس ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردیا بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صوبے کے عوام کے حق کی بات ہے اس بار بھی اگر بلوچستان کے عوام نے اقتدار کو موقع دیا تو صوبے کے نوجوان بیروزگاروں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں امن و امان ، صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے عوام کو بہتر زندگی فراہم کریں گے۔