کوئٹہ،فیڈریشن مکمل قومی خودارادیت کے بنیاد پر قوموں کے حقوق کے علمبردار ہے ،ملک انعام کاکڑ

جتنے استعماری اور نو آبادیاتی جبر کے تحت تقسیم شدہ قوموں کی وحدت یکجہتی کے لیے قومی وحدتوں کو تاریخی جغرافیائی‘ لسانی اور ثقافتی بنیادوں پر از سر نو تشکیل اور ترتیب دینے علمبردار ہے،صوبائی صدر پشتون ایس ایف

پیر 11 جون 2018 21:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیڈریشن مکمل قومی خودارادیت کے بنیاد پر قوموں کے حقوق کے علمبردار ہے اور جتنے استعماری اور نو آبادیاتی جبر کے تحت تقسیم شدہ قوموں کی وحدت یکجہتی کے لیے قومی وحدتوں کو تاریخی جغرافیائی‘ لسانی اور ثقافتی بنیادوں پر از سر نو تشکیل اور ترتیب دینے علمبردار ہے اور خصوصاً برطانوی استعمارکے جن پشتون علاقوں کو اپنے مفادات کو مدنظر رکھ کر پشتونوں کے خواہشات کے برعکس تقسیم کیا تھا اسے ایک وحدت میں متحد و یکجا کرنے کے لیے ہمارا مرام اور منشور کا حصہ ہے فیڈریشن تعلیمی اداروں میں طلباء اور طالبات کے حقوق کے ساتھ ساتھ قومی تشخیص اور ملی وحدت کے لئے بھی جد وجہد کرنا اور جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام معیشت کے خاتمے ہوئے قومی جمہوری انقلاب کے ذریعے عوام کے اقتدار اعلیٰ کی بنیاد پر ایک ایسے ترقی پسند جمہوری سماج کیلئے قیام اسلیے فیڈریشن جدوجہد کرے گی۔