پشتونوں کے حقوق کے دعویداروں نے صرف عوام سے وعدے کئے عملی طورپر کوئی کام نہیں کیا ،ْمنظور احمد کاکڑ

ہماری پارٹی ظالموں کیخلاف ہے اور ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دے گی آج تک بلوچستان کے نام پر مرکز سے قوم پرستوں نے لوٹ مار کی مگر اب ایسا نہیں ہوگا ،ْخطاب

پیر 11 جون 2018 22:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابقہ صوبائی وزیر منظور احمد خان کاکڑ نے کہاہے کہ پشتونوں کے حقوق کے دعویداروں نے صرف عوام سے وعدے کئے عملی طورپر کوئی کام نہیں کیا ہماری پارٹی ظالموں کیخلاف ہے اور ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دے گی آج تک بلوچستان کے نام پر مرکز سے قوم پرستوں نے لوٹ مار کی مگر اب ایسا نہیں ہوگا ہم اپنے حقوق حاصل کرکے رہیں گے ،انہوں نے یہ بات پشتونخواملی عوامی پارٹی کاکڑ خراسان ،مسلم باغ ،ضلع قلعہ سیف اللہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب میں ہونیوالی شمولیتیں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کو جب اقتدار ملا انہوں نے صرف وعدے کئے عملی طورپر کوئی کام نہیں کیا ،ہماری پارٹی میں ہر اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد شمولیت اختیار کررہے ہیں ،پشتونخواملی عوامی پارٹی نے سب سے پہلے اقتدار میں آکر پی اینڈ ڈی محکمے پر قبضہ کیا اور 15روپے ان کی وجہ سے لیپس ہوگئے ،مگر انہیں اس بات کا احساس نہیں تھا ،انہوں نے ہمیشہ پنجابیوں کے نام پر دولت اکھٹی کی ،اور اسلام آباد سے صرف اپنی ذات کیلئے حقوق حاصل کئے اور عملی طورپر کچھ بھی نہیں کیا ،اس موقع پر حاجی تیمور خان ،نقیب اللہ ،محمد سلیم ،صبور خان ،صمد خان ،یار الدین ،جمعہ خان ،ہدایت اللہ اور مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں پشتونخواملی عوامی سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :