سابق ناظم نوکوٹ کے رشتہ دار نے میگاپراجیکٹ واٹر سپلائی اسکیم کے مرکزی پائپ اور چمبرز کی توڑ پھوڑ اور ہزاروں فٹ لمبی پائپ نکال کر باہر پھینک دی

اسکیم کو مٹھڑاؤ کینال سے پانی کی فراہمی کے لئے نصب کی گئی متعدد پائپ ٹوٹ کر ناکارہ ہوگئے، محکمہ پبلک ہیلتھ کی خاموشی

پیر 11 جون 2018 22:55

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سابق ناظم نوکوٹ کے رشتہ دار نے اپنی زمینوں سے میگاپراجیکٹ واٹر سپلائی اسکیم کے مرکزی پائپ اور چمبرز کی توڑ پھوٹ اور ہزاروں فٹ لمبی پائپ نکال کر باہر پھینک دی اسکیم کو مٹھڑاؤ کینال سے پانی کی فراہمی کے لئے نصب کی گئی متعدد پائپ ٹوٹ کر ناکارہ ہوگئے محکمہ پبلک ہیلتھ میرپورخاص بااثرزمیندار کے عمل کی اطلاع کے باوجود خاموشی اختیار کرلی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے نوکوٹ شہر میں صحت مند پانی کی فراہمی کے لئے 12کروڑ روپے کا میگاپراجیکٹ فلٹر پلانٹ اور واٹر سپلائی اسکیم فراہم کیا تھا مذکورہ منصوبہ دس سالوں سے التواء کا شکار رہنے کے بعد واٹر کمیشن سندھ کے سربراہ امیر مسلم ہانی کے دورے اور اسکیم کو زیر استعمال لانے حکم کے بعد اسکیم کی فی الفور مرمت اور نوکوٹ برانچ شاخ سے واٹر کور س کے نشانات لگنے کے بعد شہر یوں میں اسکیم سے مستفید ہونے کی نوید ہوئی تھی مگر نوکوٹ کے سابق ناظم کے رشتہ دار اور بااثرزمیندار نے گزشتہ روز دس سالوں سے بچھی ہزاروں فٹ پائپ لائن اور چمبر ز ٹریکٹر وں کے ذریعے نکال کر باہر پھینک دیئے جس کے باعث ہزاروں روپے کے کئی مین پائپ ٹوٹ کر ناکارہ ہوگئے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ میگا پراجیکٹ تعمیراتی کام سے قبل محکمہ پبلک ہیلتھ میرپورخاص نے سابق ناظم اور رشتہ دار سے واٹر سپلائی اسکیم کو پانی کی فراہمی کے لئے مرکزی پائپ لائن کو زمینوں سے گزارنے کے لئے قانون کے تحت منظوری لی گئی تھی لیکن تین ماہ قبل واٹر کمیشن کے سربراہ کا واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ کے دوران اسکیم کے تالابوں کو اپنی زمینوں کو سیراب کرنے اور ٹیوب ویل موجود ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور سابق ناظم کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے سابق ناظم اور بااثر زمیندار اسکیم کو بند کرنے کے لئے کوششیں تیز کررکھی ہیں کہ اسکیم کو مختلف ہتھکنڈوں سے ناکارہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے ودسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ میرپورخاص کے ایس ڈی او سہیل عباس کو بذریعہ فون زمیندار کی جانب سے مرکزی پائپ لائن اور چیمبر ز توڑنے کی اطلاع فراہم کی لیکن محکمے کے افسر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں ۔