جس طرح کے بھی الیکشن ہوں (ن) لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی‘

انتخاب سے قبل دھاندلی ہورہی ہے‘ جس نے دو بار آئین توڑا اسے تحفظ دیا جارہا ہے، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 جون 2018 12:36

جس طرح کے بھی الیکشن ہوں (ن) لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جس طرح کے بھی الیکشن ہوں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی‘ انتخاب سے قبل دھاندلی ہورہی ہے‘ جس نے دو بار آئین توڑا اسے تحفظ دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات سے قبل دھاندلی ہورہی ہے میں نے انہیں بتا دیا ہے کہ آپ کونسلر نہیں بن سکتے۔ بندوقیں ہیں‘ خوف ہے‘ دبائو ہے‘ یہ پری پول رگنگ ہے۔ جس طرح کے بھی الیکشن ہوں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی جس نے دو بار آئین توڑا اسے تحفظ دیا جارہا ہے۔