Live Updates

معروف شاعر ریاض علی آرزونے تحریک انصاف کے لئے پارٹی گیت’’ملک بچانا عمران خان نے ‘‘ لکھ دیا

منگل 12 جون 2018 13:23

معروف شاعر ریاض علی آرزونے تحریک انصاف کے لئے پارٹی گیت’’ملک بچانا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) معروف شاعر ریاض علی آرزونے انتخابات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کے لئے پارٹی گیت ’’ملک بچانا عمران خان نے‘‘لکھ دیا،یہ پارٹی گیت مختلف گلوکاروں کی آوازمیں ریکارڈکروایا جائے گا،جس کے لئے شاعرریاض علی آرزونے گلوکاروں سے رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں،ایک ملاقات کے دوران شاعر ریاض علی آرزونے بتایا کہ وہ ملک میں تبدیلی کے خواہشمندہیں،وہ سمجھتے ہیں تبدیلی صرف اور صرف عمران خان ہی لا سکتے ہیں،اسی لئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کوسپورٹ کرنے کے لئے پارٹی گیت ’’ملک بچانا عمران خان نے‘‘لکھا ہے ،اس گیت کو انتخابات کے موقع پر ریلیزکیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات