گلوکار ارشاد احمد انصاری غزلوں پر مبنی ویڈیو البم ریکارڈ کروائیں گے

منگل 12 جون 2018 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) مشہور زمانہ قوالی ،،اللہ ہودیاںکلیاں،،گا کر شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ارشاد احمدانصاری اب معروف شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلوں پر مبنی ویڈیوالبم ریکارڈ کروائینگے۔جس کے لئے انہوں نے ان غزلوں کی مقامی میوزک اکیڈمی میں ریہرسل کرنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گلوکار ارشاد احمدانصاری نے بتایا کہ ان کے قوالیوں پر مبنی دو البم مارکیٹ میں ریلیزہوچکے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں نے انہیں بہت پذیرائی بخشی ارشاد احمدانصاری نے بتایا کہ وہ بہت جلد نیا البم ریکارڈکروا رہے ہیں ۔جس میں شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلیں ریکارڈکروائیں گے۔بعد ازاں اس البم کو کراچی کی کمپنی ریلیز کریگی۔

متعلقہ عنوان :