الیکشن کمیشن کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چیف سیکرٹریز، صوبائی آئی جیز کی تعیناتیاں کل تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 12 جون 2018 16:14

الیکشن کمیشن کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چیف سیکرٹریز، صوبائی آئی جیز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں تمام چیف سیکریٹریز اور صوبائی آئی جیز کی تعیناتیاں کل بدھ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق سیکورٹی کے حوالے سے 13 جون کااجلاس چیف سیکریٹریز اور صوبائی آئی جیز کی بر وقت تعیناتی نہ ہونے کے باعث ملتوی ہوا الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی سے متعلق اجلاس چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کی تعیناتی کے بعد اب 14 جون کو ہو گا۔