فیصل آبادفائرنگ کے واقعات میں مخالفین کے ہاتھوں گولیاں لگنے سے 4افراد لہو لہان

منگل 12 جون 2018 17:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) فائرنگ کے واقعات میں مخالفین کے ہاتھوں گولیاں لگنے سے 4افراد لہو لہان‘ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 84ج ب میں محمد اسلم اپنے مویشیوں والے ڈیرے پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گولیاں مار دیں ، نقاب پوش نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، سمن آباد مظفر کالونی گلی نمبر31عثمان کو معمولی جھگڑے پر مخالفین نے ٹانگ میں گولایں مار دیں تھانہ روڈالہ میں 379گ ب کے رہائشی امتیاز ولد شبیر کو جھگڑے پر گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 616گ ب میں ملزمان محمد خان وغیرہ نے گولیا ں مار کر اپنے مخالف کو زخمی کر دیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف مقدمات کا انداراج کر کے انکی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئے ۔

متعلقہ عنوان :