نگراں وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک اور چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کے درمیان ملاقات

انتخابات سے متعلق امور اور الیکشن کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 12 جون 2018 17:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ملاقات کی جس میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور سمیت الیکشن کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ملاقات کی جس میں آئندہ عام انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے پر اتفاق کیا گیا اور انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیر اعظم کو الیکشن کی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی تیاریاں مکمل لر لیں گے نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے اس موقع پر کہا کہ عام انتخابات آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں گے اور ہم بروقت انتخابات کے لئے تمام وسائل فراہم کریں گے ۔ ۔