تربیلا پاور سٹیشن کے ٹرانسفارمر میں خرابی سے اٹک، ٹیکسلا اور ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ، ترجمان آئیسکو

منگل 12 جون 2018 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تربیلا پاور سٹیشن کے ٹرانسفارمر میں خرابی سے اٹک، ٹیکسلا اور ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی جلد بحال ہو جائے گی۔ منگل کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تربیلا ڈیم کے ٹرانسفارمرز کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے صارفین کو کم وولٹیج اور اضافی لوڈ شیڈنگ کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہت جلد اس عارضی مسئلے پر قابو پالیا جائے گا۔ صارفین سے درخواست ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور صبر سے کام لیں۔

متعلقہ عنوان :